لاک ڈاؤن میں نرمی، سندھ میں کاروبار کے اوقات کار رات 8 بجے تک کردیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی، سندھ میں کاروبار کے اوقات کار رات 8 بجے تک کردیے
لاک ڈاؤن میں نرمی، سندھ میں کاروبار کے اوقات کار رات 8 بجے تک کردیے

کراچی: تاجروں برادری اور کاروباری طبقے کے لیے خوشخبری ۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار بڑھاتے ہوئے رات 8 بجے تک کردیے ہیں۔

کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے گئے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 اگست تک کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے دیے گئے ہیں۔ تاہم جمعہ اور اتوار سیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا، تاہم ان ڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی ، اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کھلے مقام پر شادی کی تقریب کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی عائد پابندی اٹھالی ہے، تاہم کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور مزارات پر زائرین کی حاضری اور  اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کی جاسکتی، خرم شیر زمان

Related Posts