سندھ کی سیاست میں ہلچل، وزیر اعظم منگل کے روز کراچی کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کی سیاست میں ہلچل، وزیر اعظم منگل کے روز کراچی کا دورہ کریں گے
سندھ کی سیاست میں ہلچل، وزیر اعظم منگل کے روز کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان منگل کے روز کراچی کا دورہ کریں گے جس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئیں اور تشکیلِ نو کا عمل مکمل کر لیا گیا جس میں وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے گئے، بعض وزراء قلمدانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بعض اراکینِ اسمبلی وزراء بن گئے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا جبکہ تحریکِ انصاف کراچی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کے فیصلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کڑے احتساب سے بچنے، اپنی کرپشن چھپانے اور اقرباء پروری پر پردہ ڈالنے کیلئے کی جارہی ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاونِ خصوصی برائے امورِ سندھ مقرر کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ جولائی کے آخری عشرے میں وفاقی کابینہ میں ایک اور انٹری سامنے آگئی۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاونِ خصوصی تعینات کردیا۔

مزید پڑھیں: ارباب غلام رحیم وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سندھ مقرر

ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیر اعظم کا معاونِ خصوصی برائے سندھ افیئرز مقرر کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے ارباب غلام رحیم کی اعزازی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

وفاقی حکومت نے آج سے 2 ماہ قبل محمود مولوی کی بطور معاون خصوصی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،محمود مولوی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،نوٹیفکیشن 25 مئی سے نافذ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: محمود مولوی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر

 

Related Posts