چیئرمین سی پیک اتھارٹی مستعفی، سوشل میڈیا پر عاصم سلیم باجوہ کی میمز کا طوفان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی مستعفی، سوشل میڈیا پر عاصم سلیم باجوہ کی میمز کا طوفان
چیئرمین سی پیک اتھارٹی مستعفی، سوشل میڈیا پر عاصم سلیم باجوہ کی میمز کا طوفان

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی حال ہی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد نئے معاونِ خصوصی برائے سی پیک امور ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی میمز کا طوفان آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے رواں ہفتے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا صارفین نے سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو پاپا جون کا نام دے دیا۔

جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ پاپا جون سے کیا مراد ہے تو انہیں بتاتے چلیں کہ امریکا میں پیزا ڈلیوری کی سب سے بڑی چین کا نام پاپا جون ہے جس کی ایک شاخ پاکستان میں بھی موجود ہے، تاہم پیزا بڑا مزیدار ہوتا ہے اور کھانے والے اس کی خوب تعریفیں کرتے ہیں۔

اس کے باوجود پاکستان میں پاپا جون کو پاکستان میں بعض عناصر نے متنازعہ قرار دے دیا ہے، تاہم لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور پاپا جون کا کیا تعلق ہے؟ یہ سوشل میڈیا صارفین ہی بتا سکتے ہیں جو اسی نام سے سوشل میڈیا پر انہیں ٹاپ ٹرینڈ بنا چکے ہیں۔ 

پاپا جون اور سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی

قانونی اعتبار سے جنرل عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر اس سے کہیں زیادہ دیر تک برقرار رہے جتنا کہ توقع کی جارہی تھی۔ گزشتہ برس ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ 2002 میں جنرل عاصم سلیم باجوہ کے چھوٹے بھائیوں نے پاپا جون پیزا ریسٹورنٹ کھولا۔

دراصل 2002 وہی سال ہے جب سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ سنبھالا اور جنرل مشرف کے دور میں پاک فوج کی اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے لگے۔ حیرت انگیز طور پر جنرل باجوہ کے اہل خانہ امریکا میں ایک بزنس ایمپائر کے مالک ہیں۔

پاکستان میں بھی جنرل عاصم سلیم باجوہ ریٹائرڈ فوجی ہونے کے باوجود اہم ترین قومی عہدے پر طویل عرصے تک براجمان رہے۔ دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ 4 ممالک میں سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے بھائیوں کی کم از کم 99 کمپنیاں موجود ہیں۔

مذکورہ 99 کمپنیوں میں 133 ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تک جاپہنچتی ہے۔ کل 99 فرمز میں سے 66 بری کمپنیاں جبکہ 33 ان کی برانچز ہیں جن میں سے 5 اب تک تباہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں۔

اس تمام تر پس منظر میں سوشل میڈیا صارفین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاپا جون آج کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ آئیے سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی پر بننے والی میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو ہراساں کرنیوالے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی ویڈیو وائرل

Related Posts