ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے ارشدندیم جویلن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے ارشدندیم نے میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے ارشدندیم نے میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ٹوکیو اولمپکس کے دوران پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلن تھرو کے بین الاقوامی مقابلے میں میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے 85 اعشاریہ 16 کی دوری تک تھرو کے ساتھ جویلن تھرو کے مقابلے میں میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا جس پر ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ میں ارشد ندیم کو ٹوکیو اولمپکس کے میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ ارشد ندیم جنوبی ایشیا کے بہترین جویلن تھروورز میں شامل ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر ارشد ندیم کے پاس جویلن تھرو کا 86 اعشاریہ 38 کا ریکارڈ موجود ہے جو سیزن کی بہترین 10 تھروز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے میڈل راؤنڈ میں پاکستان کی نمائندگی پر ارشد ندیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قبل ازیں جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں میزبان جاپان کے ایتھلیٹ چھائے رہے اورمزید 4 ٹائٹل جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 5 کرلی تھی تاہم ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ ماہ کے اواخر تک چین نے مجموعی طور پر 6 گولڈ، ایک سلور اور 4 برانز لیکر میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی، امریکا نے 4 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈلز لیکر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، جنوبی کوریا نے 2 طلائی اور 3 کانسی کے میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔ٹوکیو گیمز کا دوسرا دن مجموعی طور پر جاپانی ایتھلیٹ کے نام رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

Related Posts