کراچی میں لاک ڈاؤن، کورونا کیسز میں کمی، لاکھوں شہریوں نے ویکسین لگوالی، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:حکومت سندھ کے ترجمان، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن گیم چینجرثابت ہوا، کورونا کیسز میں کمی،ایک روز میں تقریبا سوا دو لاکھ شہریوں نے کورونا ویکسین کروائی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کی شرح پر قابو پانے میں سندھ حکومت کی مدد کریں یہ وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ،وہ فریئر ہال کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لیڈران اور میڈیا کے دوست معاشرے میں اہمیت رکھتے ہیں ہمیں لوگ دیکھتے اور سنتے ہیں ہم ماسک پہنیں گے تو عوام بھی ماسک استعمال کریگی، ہمیں خود کواور اپنے اہل خانہ کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ۔ہم سب نے ذمہ داری کا احساس کرنا ہے پھر بھارتی کورونایا بھارتی سازش کو قابو کرنے میں آسانی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند روز میں میڈیا کے تعاون سے جو عوام کی ذہن سازی کی گئی اسکے مثبت اثرات مرتب ہوئے کل ایک روز میں سندھ میں دو لاکھ بائیس ہزار افراد نے ویکسی نیشن کروائی، پچھلے دونوں یہ تعداد بمشکل پچاس ہزار یومیہ تھی جو بڑھ کر دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گیارہ ویکسی نیشن مراکز کو چوبیس گھنٹے فعال کردیا گیا ہے، دارالعلوم کورنگی کراچی کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں کے ویکسی نیشن کیمپ قائم کیا ،وہاں علماء اور طلباء ویکسی نیشن کروارہے ہیں ،کل انشاءاللہ ہم اپنا سوا دو لاکھ کا ٹارگٹ پورا کرینگے عوام سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ مراکز پر رش ہے، عوام کو پریشانی ہے، ہمیں اسکا ادراک ہے، رش میں ہم ایس او پیز کو فالو کریں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم مزید ویکسی نیشن مراکز قائم کرینگے،فیصلہ کیا ہے کہ مزید موبائل یونٹس کو فعال کیا جائے، سندھ کے دیگر اضلاع سے موبائل یونٹس کراچی منگوائے ہیں ،سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کو بڑے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیاسی منافقین نے بلاوجہ اس پر تنقید کی کیونکہ جب انکی حکومت لاہور میں سخت فیصلے کرتی ہے تو وہ کوئی احتجاج نہیں کرتے لیکن جب کراچی میں ستائیس فیصد مثبت کیسز کے باوجود لاک ڈاؤن لگتا ہے تو یہ لوگ سیاست کرتے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ عوام کو گمراہ کرتے ہیں یہ اتنے منافق ہیں جب ہسپتالوں میں صورتحال قابو سے باہر ہوتی ہے تو یہ میڈیا پر آجاتے ہیں ۔

ڈیلٹا ویرینٹ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے،کل اسد عمر صاحب نے کہا کہ ہم سختی کرنے جارہے ہیں اس مشکل وقت میں متحد ہوکر کام کرنا ہےڈیلٹا ویرینٹ کو پھیلنے سے ملکر روکنا ہےہمیں شہریوں کو قائل کرنا ہےہمیں سب مشاورت سے کرنا ہے طبی ماہرین ہمیں گائیڈ کررہے ہیں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرنے سے ہی اس وباء کو پھیلنے سے روک سکیں گے ،ماضی کی طرح پھر ہم کاروبار کھولنے کی طرف جائینگے۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 19کروڑ 96لاکھ افراد متاثر، 42لاکھ 49ہزار ہلاک

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے قوانین سب کے لئے برابر ہیں پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر شادی کی تقریب کا نوٹس لیا ہے شادی کی تقریب کو رکوایا گیا تھا کیٹرنگ والوں کے خلاف بھی کارروائی کرینگے، سیاسی لیڈر زمہ داری کا مظاہرہ کریں معیشت کو انسانی زندگی میں فرق ہےزندگی رہی گی تو ہم سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں بہت لوگ کراچی سے گلگت نادرن ایریاز گئے اور مثبت ہوکر کراچی واپس آئے ہم نے دو ماہ قبل کہا تھا کہ فلائٹس پر سفر ویکسی نیشن سے مشروط کردیں ۔

پی ٹی آئی ہماری بات مانتی ہے مگر تاخیر سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے ہم نے کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کا کہا کہ وفاقی حکومت نے ائیرپورٹس کوروناٹیسٹ کو تاخیر سے لازمی قرار دیا آج ہم ماسک پہنیں گے تو کل آکسیجن ماسک نہیں پہننا پڑیگا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہےکیا پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے پتہ نہیں کونسی دنیا میں یہ رہتے ہیں یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتے ہیں، کیا نادرن علاقوں میں لوگوں نے ماسک پہنا ہوا تھا؟ایس او پیز پر ملک میں عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے،ہمیں زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا۔

سندھ کی پوری آبادی کو گھروں پر جاکر ویکسین لگانے کے لئے کئی سال لگ جائینگے،ویکسین کے لئے ہمیں مراکز جانا ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے ٹرانسپورٹ کو بند کیا تھا ،وفاقی حکومت نے ہمیں تحریری طور پر کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولیں جس کے بعد ہمیں یہ فیصلہ لینا پڑا۔

وفاق نے ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ لازمی قرار نہیں دیا ،وفاق نے کہا کہ صوبے اس حوالے سے خود فیصلہ کریں، پورے ملک میں یکساں پالیسی ضروری ہے۔ ایک سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی حرکت کی مذمت کرتاہوں کراچی شائستگی تہذیب وتمدن کا شہر ہے عامر لیاقت کی حرکت شرمناک ہے۔

Related Posts