کراچی، ساحل پر پھنسابحری جہاز نکالنے کیلئے سنگاپور سے ماہرین کی آمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ساحل پر پھنسابحری جہاز نکالنے کیلئے سنگاپور سے ماہرین کی آمد
کراچی، ساحل پر پھنسابحری جہاز نکالنے کیلئے سنگاپور سے ماہرین کی آمد

 روشنیوں کے شہر کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے سنگاپور سے ماہرین کی ٹیم آج پاکستان پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ساحلِ سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے سنگاپور سے وی میکس مرین پرائیوٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے ماہرین اج کراچی پہنچیں گے۔

سنگاپوری ماہرین کی ٹیم آج منگل کے روز متاثرہ جگہ کا دورہ کرے گی اور پھنسے ہوئے بحری جہاز کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اس موقعے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام اور وزارتِ بحری امور کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

ماہرین کی ٹیم کو جہاز نکالنے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر کے پی ٹی کی رپورٹ دی جائے گی۔ وزارتِ بحری امور نے جہاز نکالنے کیلئے 15 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے متعلق رپورٹ آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پھنسے ہوئے بحری جہاز سے نکالے گئے عملے سے گفتگو اور انٹرویوز کا آغاز کردیا گیا۔  جہاز سے عملے کو جو اراکین تبدیل کیے گئے تھے، سب کو بلا کر پوچھ گچھ ہوگی۔ پھنسا ہوا بحری جہاز ہانگ کانگ سے ترکی جارہا تھا۔

رواں ماہ 18 جولائی کے روز متاثرہ جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچا جسے لنگر اندازی کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ اسی کمپنی کا ایک جہاز قبل ازیں بھی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوچکا تھا۔ ہینگ ٹونگ نامی جہاز کا عملہ دوسرے جہاز سے تبدیل کرنا مقصود تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ہدایت کی کہ عملے کی تبدیلی بندرگاہ کی بجائے کھلے سمندر میں کی جائے تاہم ہدایات کی غیر قانونی خلاف ورزی پر جہاز کو تیز موجوں نے گھیر لیا جو کلفٹن کے ساحل پر پھنس گیا ہے جسے نکالنے کیلئے سنگاپور سے ماہرین بلانے پڑے۔ 

قبل ازیں معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کراچی کے جنوب میں ایک تجارتی جہاز کے پھنسے ہوئے عملے کے ارکان کو کامیابی سے بچانے پرپاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی تعریف کی۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹر پریکم اگست کو اپنے پیغام میں بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو شامی عملے کے 15 اراکین کو کامیابی سے بچانے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: سمندرمیں پھنسے جہاز کے عملے کو بچانے پربحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی کی تعریف

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے بتایا کہ سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ جس طرح وفاقی وزارتِ بحری امور نے 2 روز قبل کہا تھا، آج سی ویو پر پھنسے جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پھنسے ہوئے بحری جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔محمود مولوی

Related Posts