تبدیلی سرکار کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں عبرتناک شکست کھانا پڑے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری
عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام سب جانتے ہیں ، وزیراعظم سندھ کے سیاسی یتیموں کو اکٹھا کر کے سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ تبدیلی سرکار کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوئی ۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زراری کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ کے سیاسی یتیموں کو ہمارے خلاف اکٹھا کر رہے ہم انہیں بھی شکست دیں گے۔ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آزادکشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ باقی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، پیسے اور تشدد کی بنیاد پر حکومت بنائی جارہی ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کہاں کہاں دھاندلی ہوئی سب کچھ سامنے لائیں گے۔ آئندہ بھی پیپلزپارٹی کی فتح کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں جیالوں کے خلاف مقدمات نئی بات نہیں، آمروں کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی کا بھی کریں گے، صرف دھاندلی،دھاندلی کا الزام لگانا کافی نہیں، حکومت کو پیچھا کرنا ہوگا۔ اگراپوزیشن ساتھ نہیں دے گی توپیپلزپارٹی تنہا بھی اپوزیشن کرنے کوتیارہے ۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چودھری یٰسین پرقاتلانہ حملہ ہوا، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود وہ سیٹ جیتے، سیاسی انتقام کے طور پر چودھری یٰسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ مقدمے کی مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سندھ کے عوام تبدیلی سرکار کو پہنچان چکے ہیں۔ کراچی کی  مردم شماری پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ عدم اعتماد کی تحریک لا کر ہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حکومت کو گرا سکتے ہیں، اگرضرورت پڑی تو شہبازشریف سے بھی رابطہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کو اپنی منزل کا پتہ ہے، ہماری پوزیشن واضح ہے، اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، امید کرتے ہیں باقی جماعتوں میں بھی کلیریٹی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تجویز بدنیتی پر مبنی ہے، اگر یہ الیکشن ریفارمز چاہتے ہیں تو اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ آرڈیننس زبردستی پاس کروایا گیا، جب تک الیکشن کمیشن الیکٹرانک مشین کو نہیں مانتا ہم کیسے اہمیت دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمل دانش اسکول، جہاں طلبہ کو ایک روپیہ فیس میں معیاری تعلیم دی جاتی ہے

Related Posts