شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔شہروز سبزواری، صدف کنول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوہروں کی عزت کرنی چاہئے۔صدف کنول کا شہروز سبزواری سے شادی پر اظہارِ خیال
شوہروں کی عزت کرنی چاہئے۔صدف کنول کا شہروز سبزواری سے شادی پر اظہارِ خیال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری  اور اہلیہ صدف کنول نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری اپنی شریکِ حیات کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے اور شوہر اور بیوی کے حقوق و فرائض کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سوال کیا گیا کہ صدف کیسی اہلیہ ہیں اور شادی سے متعلق آپ دونوں کے کیا اصول ہیں؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا کہ اصول بہت سادہ ہیں کہ خواتین کو شوہر کو خود سے برتر سمجھتے ہوئے انہیں عزت و احترام دینا چاہئے کیونکہ مرد کمائی کرکے بچوں پر خرچ کرتا ہے۔ میں بھی برسرِ روزگار ہوں تاہم میرے ایسے فرائض نہیں۔

معروف ادکارہ و ماڈل صدف کنول نے کہا کہ جو کچھ شہروز اپنے خاندان کیلئے کرتے ہیں، اس کا مجھ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقعے پر شہروز سبزواری نے بھی شوہر اور بیوی سے متعلق موضوع پر سیرحاصل گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران شہروز سبزواری نے کہا کہ ایک بیوی کی حیثیت سے خواتین جو ذمہ داریاں سرانجام دیتی ہیں، مرد کبھی ان چیزوں کے قریب بھی نہیں پھٹک سکتے کیونکہ وہ صرف خواتین کے ہی کرنے کے کام ہوتے ہیں۔

اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ خواتین اور مرد حضرات اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگیں جو اللہ نے انہیں تفویض کی ہیں تو معاملات آسان ہوجاتے ہیں۔ دونوں دو الگ اصناف سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی ذمہ داریاں اور سوچ کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ مرد و زن دونوں کو ایک دوسرے کی عزت و احترام کرنا چاہئے اور وہ مرتبہ بھی سمجھنا چاہئے جو اللہ نے انہیں بخشا۔ خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری گزشتہ برس 2020 کے دوران شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیفا ان ٹربل کیلئے جھٹکا، عثمان مختار نے ہراسگی کی خبر کی مذمت کردی

Related Posts