پاکستانی اداکارہ غنا علی سوشل میڈیا صارفین کی ہرزہ سرائی اور شوہر کا مذاق اڑائے جانے پر خاموش نہ رہ سکیں اور تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں غنا علی نے معروف لکھ پتی شخصیت عمیر گلزار سے شادی کی جن کے جسم کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا گیا، اداکارہ نے تمام ہرزہ سرائی کرنے والوں کا بھرپور جواب دیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ غنا علی نے کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جس کے بعد عمیر گلزار کے فربہ جسم پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی۔
تاہم اداکارہ غنا علی نے متعدد سوشل میڈیا صارفین کے جسمانی خدوخال کے حوالے سے کیے گئے ناقابلِ برداشت تبصروں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سب کی چھٹی کردی۔
قبل ازیں نکاح کی تقریب میں اداکارہ غنا علی نے خوبصورت زیورات اور دیدہ زیب ملبوس پہن کر مداحوں کو حیران کردیا۔ سادہ میک اپ کے ساتھ ان کی تصویروں کو بے حد سراہا گیا۔
باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پہلے سے شادی شدہ اور ایک 4سالہ بیٹے کے باپ بھی ہیں۔ ماضی میں بھی اداکارہ غنا علی کے شوہر کو سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما لندن کی گلیوں میں مٹر گشت کا مزہ لوٹنے لگیں