اسلام آباد:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے ایک ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے دس لاکھ کورونا وائرس کے کیسز کی سطح عبور کرلی اور قومی سطح پر اب تک سامنے آنے والے کیسز کی کل تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس عرصے کے دوران 25 ہزار 215 ٹیسٹ کئے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مزید یہ کہ 11 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی۔
اب تک سامنے آنے والے کیسزاور ہلاکتیں:
سندھ: 3 لاکھ 62 ہزار 182 کیسز، 5 ہزار 785 اموات
پنجاب: 3 لاکھ 51 ہزار 707 کیسز، 10 ہزار 909 اموات
خیبر پختونخوا: ایک لاکھ 41 ہزار 359 کیسز، 4 ہزار 405 اموات
اسلام آباد: 85 ہزار 230 کیسز، 789 اموات
بلوچستان: 29 ہزار 357 کیسز، 321 اموات
آزاد جموں و کشمیر: 22 ہزار 592 کیسز، 608 اموات
گلگت بلتستان: 7 ہزار 607 کیسز، 122 اموات
مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟