اکیڈمی آف موشنز پکچرز میوزیم 30ستمبر کو کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Academy museum to open on September 30 in Los Angeles

وبائی امراض کی وجہ سے کئی سال کی تاخیر کے بعد لاس اینجلس میں واقع اکیڈمی آف موشنز پکچرز میوزیم کو30 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اکیڈمی آف موشنز پکچرز میوزیم کی آرکیٹیکچرل اینڈ پروگرامنگ ٹیم نے ورچوئل پریس کانفرنس کی میزبانی کی جس میں آنے والی نمائشوں اور پروگرامز کے حوالے سے میڈیا کو بتایا گیا۔

اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز فلم کے ماضی ، حال اور مستقبل سے وابستہ ہوں گے ، کیری بروگر نے کہا کہ لاس اینجلس اب بھی فلم کی تیاری کے لئے ایک بڑا دارالحکومت ہے لہٰذا ایسا لگتا ہے کہ فلم کا میراث زندہ رہنا یقینی بنانے کے لئے ایک بڑا میوزیم رکھنا قدرتی جگہ ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کی آسکر ایواڈز کی تقریب میزبان کی عدم موجودگی میں منعقد ہوئی، 1989 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اس تقریب کا کوئی میزبان نہیں تھا۔ماضی میں اس تقریب کے متعلق کہا گیا تھا کہ اس نے بدترین اکیڈمی ایوارڈز کی ہر لسٹ میں ٹاپ کیا تھا۔جب بالآخر اس واقعے کی ویڈیو یو ٹیوب پر آئی تو ایک دن میں لاکھوں لوگوں نے اُس ویڈیو کو دیکھا۔

Related Posts