بیجنگ:چین کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا ، دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:عراقی دارالحکومت میں خودکش بم دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی