سینئرصحافی عارف نظامی لاہور میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سینئرصحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے، اہل خانہ نے تصدیق کردی۔

عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔

عارف نظامی نے خاندانی اختلافات کے باعث 2010 میں انگریزی اخبار ‘دی نیشن کو خیر باد کہہ کر ‘پاکستان ٹو ڈے کی بنیاد رکھی تھی۔2013 میں عارف نظامی کو نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و پوسٹل سروسز بنایا گیا اور 2015 میں نجی ٹی وی چینل 24 کے سی ای او بنے جہاں سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کرتے تھے۔

 

عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عارف نظامی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی صاحب کے انتقال پر دل بجھ سا گیا ہے۔

Related Posts