سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی: سینئر سیاستدان ، سابق گورنر ، سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ممتاز بھٹو کی میت شام 6 بجے لاڑکانہ روانہ کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن ممتاز بھٹو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی انتقال کی خبر کی ان کے ترجمان ابراہیم ابڑو نے دی ۔

ترجمان ممتاز بھٹو کے مطابق سابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کافی عرصے سے علیل تھے ان کا علاج کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہی جاری تھا۔ تاہم آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

ممتاز بھٹو نے 22 دسمبر 1971 سے 20 اپریل 1972 تک سندھ کے 8ویں گورنر کے فرائض سرانجام دیے تھے۔ بعد ازاں یکم مئی 1972 سے 20 دسمبر 1972 تک وہ صوبہ سندھ کے 13ویں وزیر اعلیٰ بھی رہے۔

ممتاز علی بھٹو 1967 سے 1988 تک پیپلزپارٹی سے وابستہ رہے۔ ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے سیاسی جماعت تشکیل دی۔ 2017 میں ممتاز بھٹو نے اپنی سیاسی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کردیا تھا۔ ممتاز علی بھٹو وفاقی وزیر ریلوے کمیونیکیشن اور شپنگ کارپوریشن بھی رہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو کی تدفین لاڑکانہ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ

Related Posts