بریگزٹ میں تاخیر کیلئے برطانوی وزیرِاعظم کی یورپی یونین کو تحریری درخواست ارسال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

boris johnson
بریگزٹ میں تاخیر کیلئے برطانوی وزیرِاعظم کی یورپی یونین کو تحریری درخواست ارسال

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ میں تاخیر کے لیے یورپی یونین کو تحریری طور پر درخواست بھیج دی ہے۔

اس سےقبل برطانوی پارلیمان میں یورپی یونین سے انخلا میں توسیع کے حق میں قرارداد کی منظوری دی تھی تاہم وزیراعظم کی اس درخواست پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔

بریگزٹ برطانیہ کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا، وزیراعظم بورس جانسن نے برسلز سے تاخیر کے لیے باقاعدہ درخواست کر دی ہے تاہم وزیراعظم کی جانب سے لکھی گئی اس درخواست پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔

اس درخواست کے بعد بورس جانسن نے یورپی یونین کو ایک اور خط بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خیال میں بریگزٹ میں تاخیر ایک غلطی ہو گی۔

بریگزٹ میں تاخیر کی قرارداد دارالعوام کے آزاد رکن سر اولیور لیٹون نے پیش کی تھی اور پارلیمان کے 322 ارکان نے اس کی حمایت جبکہ 306 نے مخالفت کی تھی۔

برطانیہ میں میڈیا سے لے کر عوام تک ہر ایک کے اعصاب پر  بریگزٹ سوار ہے تمام اخبارات میں اس حوالے سے شہ سرخیاں لگائی گئی ہیں جبکہ لندن میں ہزاروں افراد نے بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ کیا، مئیر لندن صادق نے اس معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts