حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عید قربان کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے، 3 تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آکر اپنے دفتری امور کی انجام دہی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب واضح رہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین عیدالاضحیٰ سے پہلے ہی عید کی خوشیاں منانے لگے، حکومت نے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حکم پر جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ سرکاری محکمے 16 جولائی تک عیدالاضحیٰ سے پہلے اپنے ملازمین کو تنخواہیں جاری کردیں۔

تنخواہوں سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تر امور وقت سے قبل مکمل کر لیے جائیں۔ عیدِ قربان سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردئیے جائیں۔

گزشتہ دنوں بھی پنجاب حکومت نے وزرا، مشیران اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ کا خطیر اضافہ کیا۔ وزرا، مشیر اورپارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں 1کروڑ 13لاکھ کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کی عید، ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا حکم

اسی طرح ہاؤس رینٹ، یوٹیلٹی الاؤنسز اور دیگر مراعات کی مد میں 1 کروڑ 7 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ پنجاب حکومت ہر سال تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں ایک وزیر پر 25 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔

Related Posts