اٹلی نے لندن کے ومبلے اسٹیڈیم میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد یورو 2020 کا فائنل جیت کر انگلینڈ کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔
گذشتہ رات اٹلی نے لندن کے ومبلے اسٹیڈیم میں ایک سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر یورپی فٹبال چمپئن شپ جیتی۔ انگلینڈ کی جانب سے تین پنالٹیز پر اسکور کرنے میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں میں مارکس ریشفورڈ، جیڈون سانچو اور بوکایو ساکا شامل تھے اور تینوں سیاہ فام ہیں۔
یورو کپ فائنل شروع ہونے سے پہلے ہی ڈرامائی حیثیت اختیار کر چکا تھا، انگلینڈ کی سڑکوں پر جشن کا سماں تھا، ’اٹس کمنگ ہوم‘ کی گونج تھی اور رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس افراد ممکنہ جیت کی مناسبت سے بینر اٹھائے ناچ رہے تھے لیکن میچ کے نتیجے نے انگلش ٹیم کے سپورٹرز کو بری طرح مایوس کیا۔
اطالوی ٹیم کے کھلاڑی یورو کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جشن منارہے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اٹلی کیخلاف شکست کے بعد شائقین سے معافی مانگ رہے ہیں۔
اٹلی کے کھلاڑی انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد خوشی منارہے ہیں۔
اطالوی ٹیم کے کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگارہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف کامیاب پنالٹی شوٹ پر اطالوی آفیشل کھلاڑیوں کو شاباشی دے رہے ہیں۔
اٹلی کے کھلاڑی فیڈریکو انگلینڈ کیخلاف سنسنی خیز لمحات میں پنالٹی شوٹ پر گول کررہے ہیں۔
پنالٹی شوٹ میں گول کرنے میں ناکامی پر انگلش کھلاڑی افسردہ کھڑے ہیں۔