راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہرِ قائد میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔جڑواں شہروں اور ایبٹ آباد میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا، راولپنڈی اسلام آباد میں پہلے سے ہی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر، گلشنِ حدید اور ملیر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے سے بارش جاری ہے۔ نیشنل ہائی وے اور اطراف میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی۔

شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ حدید، شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی اور قیوم آباد میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

شہریوں کو سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جگہ جگہ پانی کے باعث حادثات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ گلشنِ اقبال اور اس کے اطراف میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیل ٹاؤن اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ یاسین آباد، صدر، نمائش، اولڈ سٹی ایریا، گڈاپ، یونیورسٹی روڈ اور کراچی کے علاقے رفاعِ عام میں تیز بارش ہوئی۔ 

اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کے علاوہ گوجرانوالہ میں بھی بارش ہوئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ حیدر آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایبٹ آباد اور گردونواح میں مسلسل بارش جاری ہے۔

سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج صبح ہلکی پھلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی خوشخبری سننے کو ملی۔

آج سے 2 روز قبل صبح کے وقت قائد آباد، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس اور شاہراہِ فیصل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موسم خوشگوار، ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان

Related Posts