کورونا وباء کے دوران پاکستان کے ساتھ تعاون پر چین کے مشکور ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء کے دوران پاکستان کے ساتھ تعاون پر چین کے مشکور ہیں، آرم چیف
کورونا وباء کے دوران پاکستان کے ساتھ تعاون پر چین کے مشکور ہیں، آرم چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وبا میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چین کے سفیر اور قطر کے نمائندہ خصوصی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک سے باہمی روابط بڑھانے پر  اتفاق کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اُن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے امور بھی زیر غور آئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وبا میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے خطے میں امن  کی کاوشوں کے لیے پاکستان کے مثبت کردارکو سراہا، چینی سفیر نے باہمی سفارتی تعاون مزید بہتربنانےکےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل قطر کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن مجید نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،  جہاں چیف آف آرمی اسٹاف نے مہمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے افغان امن عمل میں قطر کے سرگرم اور تعمیری کردار کو سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’توقع ہے علاقائی امن و استحکام کے لیے قطر کا تعاون جاری رہےگا‘۔  قطری نمائندے نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور  باہمی تعاون کو مزید فروغ دینےکےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

Related Posts