لباس کا تنازعہ، کیا ہم اسٹائل ایوارڈ پر پابندی لگنی چاہیے ؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HumStyleAwards2021

پاکستان کے ڈرامے آج بھی دنیا بھر میں شوق سے دیکھے جاتے ہیں اور پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کے انتخاب کو بھی خوب پذیرائی ملتی ہے لیکن چندروز قبل لاہور میں ہونیوالے ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں میں پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر مداحوں اور فنکاروں نے شدید تنقید کی ہے۔

کورونا کی تیسری لہر کے بعد منعقد کیے جانے والے ایوارڈز تقریب میں نہ صرف ریڈ کارپٹ سجایا گیا بلکہ تقریب میں مہمانوں نے بھی کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔ایوارڈز تقریب کی میزبانی گلوکار علی ظفر اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبز و فیشن شخصیات نے کی جبکہ تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

تقریب میں اداکاراؤں نے مغربی طرز کا لباس پہنا،سوشل میڈیا پر صارفین مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

ہم نیٹ ورک کے شعبہ اسپیشل پراجیکٹ اور ایونٹ کے نائب صدر خالد سورتی کاکہنا ہے کہ ہم اسٹائل ایوارڈز ایوارڈ شو ایک ایسا ایوارڈ شو ہے جو بنیادی طور پر لوگوں کو اپنی ذاتی پسند کے مطابق انداز اپنانے اور مکمل اظہار رائے کی آزادی فراہم کرتا ہے اس لیے اس میں شرکت کرنے والے افراد پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جاتی کیونکہ ایسا کرنا ان خاص طور پر ظاہری وضع قطع اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اور وہ ایسا بالکل نہیں کرنا چاہتے۔

ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔ اداکارہ علیزے شاہ ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ میں پہنے گئے لباس کے باعث ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کاکہنا ہے کہ بے شک وہ وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے لیکن اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے شاہ کے لباس کی وجہ سے شدید غصہ آرہا ہے۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’بین ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور ہم اسٹائل ایوارڈ شو پر پابندی کا مطالبہ کر ہے ہیں۔

Related Posts