ملک بھر کے 32 تعلیمی بورڈز کیلئے سافٹ وئیر تیار، طلبہ فیس آن لائن جمع کراسکیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے 32 تعلیمی بورڈز کیلئے سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے، طلبہ اپنی فیسیں آن لائن بھی جمع کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ و طالبات کیلئے آن لائن سسٹم بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر 32 تعلیمی بورڈز کام کرتے ہیں۔

سافٹ وئیر کے متعلق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آن لائن نظام کے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ طلبہ اپنی فیس بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم تعلیمی عمل میں آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ آن لائن سسٹم تمام بورڈز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں وزیر تعلیم سعید غنی اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کے احکامات کی روشنی میں سرکاری کالجز میں تعلیمی انقلاب پر مبنی اقدامات اٹھائے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کے زیر اہتمام فاصلاتی نظامِ تعلیم کا سیمینار گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور میں منعقد ہوا جس میں کالج اساتذہ کو آن لائن تعلیم کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔

اس موقعے پر ڈی جی کالجز سندھ پروفیسر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور بہت جلد مضامین کے اعتبار سے اساتذہ کو ٹریننگ کروائی جائیگی۔

مزید پڑھیں: کالج اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، ڈی جی کالجز سندھ