وزیرِ اعظم 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں قومی اہمیت کے حامل 22 نکاتی ایجنڈے پر غوروخوض اور فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔ کابینہ کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ویکسین پر اضافی کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد کرنے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔ گزشتہ کابینہ اجلاس میں فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو جی 20 ممالک کی طرف سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ رواں مالی سال 22-2021 کیلئے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ اور کیپٹل ٹیریٹری مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کیپٹل سیکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی، چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر مبینی تعیناتی اور فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی توثیق کرے گی۔

ادارۂ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ 3 اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھاری بھرکم قرض کے حصول کیلئے ائیرپورٹس اور موٹر ویز سمیت سرکاری اثاثے گروی رکھنے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے 22 جون کے روز وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے سکوک بانڈز کے اجراء سے متعلق وزارتِ خزانہ کی سمری مکمل طور پر منظور کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ائیرپورٹس اور موٹر ویز گروی رکھنے کی منظوری دے دی

Related Posts