ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو کلین سوئپ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو کلین سوئپ کردیا
ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو کلین سوئپ کردیا

ویسٹ انڈیز: تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز  ویمنز ٹیم نے  پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز  0-3  سے اپنے نام کرلی۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستانی ویمنز  کرکٹ ٹیم پُراعتماد بیٹنگ نہ کر سکیں، پو ری ٹیم 20 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے مبینہ علی 18، عالیہ ریاض 29 اور ندا ڈار 17 رنز کے سارتھ نمایاں رہیں۔

اننگز کے آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کی باؤلر اسٹیفنی ٹیلر  نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز وومنز ٹیم کے ابتدائی 3 کھلاڑی 17 پر آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے ساتھ ملکر پاکستانی باؤلرز کاڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پہلے اُن کا ساتھ چیڈن نیشن نے دیا، وہ 20رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، پھر کپتان اور کیسیا نائٹ نے آخری اوور میں ہدف پورا کر دیا۔

اسٹیفنی ٹیلر 43 اور کیسیا 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر کپتان اسٹیفنی ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Posts