فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع فراہم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع فراہم کردیا
فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع فراہم کردیا

کراچی:دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع دے دیا ہے۔

اب آپ صرف اپنی بہترین خبریں فیس بک کے نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” پر اپ ڈیٹ کریں، جس کا معاوضہ آپ کو بنا کسی کٹوتی کے دیا جائے گا۔

فیس بک نے “بلیٹن” کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ فیس بک باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” متعارف کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ایسے تمام مصنفین جو فیس بک کے اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے انہیں ادائیگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی سائنسدانوں نے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والی ایپ تیار کرلی

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنفین کے لکھے گئے مواد کی مالیت میں سے فیس بک کوئی حصہ نہیں لے گا، صارفین نے اس اقدام کو انتہائی خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

Related Posts