تنگوانی میں خاتون نے کچرے کے ڈھیر پر بچے کو جنم دے دیا ، نومولود بچے کی حالت نازک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

a woman gives birth to a baby on a pile of rubbish
تنگوانی میں خاتون نے کچرے کے ڈھیر پر بچے کو جنم دے دیا ۔ نومولود بچے کی حالت نازک

تنگوانی : تنگوانی میں خاتون نے کچرے کے ڈھیر پر بچے کو جنم دے دیا ۔ نومولود بچے کی حالت نازک ۔خاتون کے ورثہ نے بتایا کہ ڈیلیوری کے لیے سرکاری ہسپتال گئے تھے مگر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث نجی اسپتال جا رہے تھے کہ بچے کا جنم ہوا ۔

بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے خاتون نے تنگوانی میں کچرے کے ڈھیر پر نومولود بچے کو جنم دے دیا بچے کی حالت نازک ہونے پر پہلے انہیں نجی اسپتال داخل کرا لیا گیا جہاں انہیں گیس کی سہولت دینے کے بعد بچے کو ورثہ اپنے ساتھ آبائی گاؤں بھٹائی کالونی لے گئے ۔

خاتون کی ڈلیوری کے وقت پر لوگ آتے اور جاتے رہے مگر کسی کو خاتون پر رحم نہیں آیا ۔ متاثرہ خاتون کے ورثہ نے پہلے بتایا کہ ہم تنگوانی کے رورل ہیلتھ سینٹر گئے تھے مگر وہاں پر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث تنگوانی کے نجی ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں کچرے کے ڈھیر کی قریب بچے کا جنم ہوا ۔

خاتون کے ورثہ نے موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ اس سلسلے میں تنگوانی رولر ہیلتھ سینٹر کے ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال میں ڈلیوری کے لیے کوئی خاتون نہیں پہنچا ۔ ایم ایس نے بتایا کہ اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور ڈاکٹرز موجود ہیں مگر ڈلیوری کے لیے یہاں کوئی بھی خاتون نہیں آیا ۔

تنگوانی رولر ہیلتھ سینٹر کے ایم ایس ڈاکٹر نے اپنا موقف آن کیمرا دینے سے صاف انکار کردیا جبکہ ڈی ایچ او کندھکوٹ نذیر احمد عوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے ۔

Related Posts