کراچی:صنعتکاروں نے گیس بحران سے نمٹنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ ایک متفقہ حکمت عملی کے تحت اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے ساتوں صنعتی زونز ہفتہ وار باری باری اپنی فیکٹریوں میں ایک روز کا گیس ہالیڈے کریں گے اور جس صنعتی زون کا جس دن ٹرن طے پایا ہے اس دن وہاں کی فیکٹریوں میں گیس کا استعمال بند رہے گا تاکہ گیس کی قلت پر قابوپایاجاسکے اور صنعتی پیداواری سرگرمیاں بھی بلارکاوٹ جاری رہیں۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے ایک بیان میں کہا کہ 29 جون2021 سے 9 جولائی 2021 تک ٹرمینلز کی مرمت کا کام چلے گا اس وقت تک سندھ میں باالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا اور صنعتی زونز کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی۔
مزید پڑھیں:گیس بحران، کیا صنعتکارملزبند کردیں؟