کیا سنجے دت ہم جنس پرست تھے؟ بہن نے انکشاف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا سنجے دت ہم جنس پرست تھے؟ بہن نے انکشاف کردیا
کیا سنجے دت ہم جنس پرست تھے؟ بہن نے انکشاف کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت (المعروف منا بھائی)کی بہن نے ان کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بالی ووڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ سنجے دت بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ لاڈلا تھا۔

خاص طور پر ہماری ماں نرگس ان کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں اور وہ ان کی ہر خواہش پوری کرتی تھیں۔ سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں۔

یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھیں اور ایک بار تو سنجے کے دوست کو کھری کھری سنادی تھیں۔

نرگس نے کہا تھا کہ میرے بیٹے نے کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا نشہ کرتا ہے۔اس پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

نمرتا دت نے کتاب میں ہم جنسی پرستی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت جب جوانی میں تھا تو ایک بار میری ماں اپنی دوست سے کہہ رہی تھی ”سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو اس کا روم لاک کیوں ہوتا ہے؟

مزید پڑھیں: سارہ علی خان نے اداکاری کیلئے گلابی لباس پہن لیا، نئی فلم کی شوٹنگ شروع

کہیں یہ ہم جنس پرست تو نہیں“واضح رہے سنجے دت کے مداح ان کی فلم ’کے جی ایف ٹو‘ کی ریلیز کا شدت سے انتطار کررہے ہیں جس میں انہوں نے ادھیرا کا کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts