سندھ میں کورونا کی شرح 4 فیصد کے قریب، اموات کا سلسلہ جاری ہے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government decides to continue salaries of deceased employees

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو ابتک 4175997 ویکسین کی خوراکیں موصول ، صوبے میں کورونا کی شرح 4 فیصد کے قریب پہنچ گئی،اموات کی شرح برقرار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، اسپیشل سیکریٹری ریاض الدین شیخ، سیکریٹری فنانس آصف جہانگیر، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو، رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندہ شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی جبکہ مراد علی شاہ نے شرکاء کو بتایا کہ اموات کی شرح ابھی بھی کم نہیں ہو رہی، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک ہے۔

* سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کی اجلاس کوبریفنگ
* کل شام تک 14052 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 521 نئے کیسز سامنے آئے۔
* اب صوبے کا ڈٹیکشن ریٹ 3اعشاریہ 7 ہے۔
* کراچی میں کیسز کی شرح 7اعشاریہ 54 ہے جو 25 جون کو 10اعشاریہ 47 تھی۔
* گزشتہ 7 یوم میں شرقی میں 15 فیصد کیسز سامنے آئے۔
* نئے کیسز کی شرح جنوبی اور غربی میں 9 فیصد، ملیر میں 8 فیصد، سینٹرل 7 فیصد ہے۔
* گزشتہ 30 یوم میں 368 اموات ہوئیں جن میں 208 یعنی 56 فیصد اسپتالوں میں ہوئیں۔
* کوروناسے انتقال کرنے والوں میں 83 مریض یعنی 23 فیصڈ وینٹی لیٹرز پر تھے۔
* کوروناکے 77 یعنی 21 فیصد مریض گھروں میں انتقال کرگئے۔
* سندھ کو ابتک 4175997 ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئی ہیں
* ابتک 3320251 ویکسین لگ چکی ہیں۔

 

Related Posts