اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 53 ہزار 842 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 188 شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 36 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 43لاکھ 71ہزار850 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 110مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 98 ہزار944ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار710ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار655افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 35ہزار44، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار560، بلوچستان میں 26 ہزار 932 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 528کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 713افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 407اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 298افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 305، اسلام آباد میں 776، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 578افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا ویکسین کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر بھی آسکتی ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر رواں برس کے دوران جولائی میں آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر