کراچی: عیدالالضحیٰ قریب آتے ہی مویشیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بھینس کالونی کا علاقہ ملزمان کے لئے جنت بن گیا، ملزمان صبح کے اوقات میں وارداتیں کرنے لگے۔
پولیس کی جانب سے تمام صورتحال پر چشم پوشی، ایم ایم نیوز نے چوری کی فوٹیج حاصل کرلی، دو ملزمان واردات میں ملوث دیکھے گئے،باڑے کے مالک نے بھینس کی بازیابی کی لئے پولیس کو درخواست جمع کرادی۔
باڑے کا مالک ولید بھینس چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا، تھانے میں درخواست جمع کرادی، واضح رہے کہ ڈیری فارم روڈ نمبر 3 پلاٹ نمبر 158 پر قائم باڑے میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: شہر قائد میں بینک کا لاکر توڑ کر ڈھائی سو تولہ سونا چرالیا گیا