پی پی کو لوٹی ہوئی دولت بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، پی ٹی آئی رہنماء

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی پی کو لوٹی ہوئی دولت بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، پی ٹی آئی رہنماء
پی پی کو لوٹی ہوئی دولت بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، پی ٹی آئی رہنماء

کراچی: پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی کو لوٹی ہوئی دولت بے نقاب ہونے کا ڈر ہے،سندھ میں جعلی آئین کے رکھوالوں نے ڈکٹیٹر شپ نافذ کی ہوئی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بجٹ تقریر سے اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کو ایک سازش کے تحت روکا گیا، پی پی کے غیر آئین اقدام کی مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور حکومتی نمائندوں نے جو کیا وہ اچھا نہیں، ہم نے اسپیکر سے اجلاس کو مزید بڑھانے کی گزارش کی تھی، 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے 12 سالوں میں سندھ حکومت کو ملے، سندھ میں پیسہ آتا ہے مگر مگر لگتا کہیں نہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم سے بھی درخواست کی تھی کہ بجٹ کا موقع ہے اپنے لوگوں کی نمائندگی کا،ایم کیو ایم نے ہماری گزارش کو نظر انداز کیا،ہم نے اسپیکر کے کہنے پر ٹریجژی بینچز سے بات کی تھی، ایک حکومتی نمائندے نے سپلیمنٹری بجٹ پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اپنے ٹبر سمیت چور ہے، اگر کسی نے چوری کی تو اس کا قبر تک حساب لیں گے، سندھ میں جو لوٹ مار کی ہے، ہر ڈیپارٹمنٹ کی ہر روز پریس کانفرنس ہوگی۔

آج مراد علی شاہ کا مکرو چہرہ جان چکے ہیں، اب انہیں بے نقاب کریں گے، اب کرپشن کا نقاب اتریں گے۔یہ کیا خاک کی جمہوریت ہے۔ آج جمہوریت کا جنازہ نکالا ہے،مراد علی شاہ بھی گدھوں کے درمیان گھرے ہوئے ہیں۔

سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت چوری اور سینا زوری کررہی ہے، یہ بی بی کے نہیں بے بی کے پیروکار ہیں، ہم نے اسپیکر سے بات کی تھی، اسپیکر کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تھی،مراد علی شاہ اپنے ٹبر سمیت چور ہے۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کی، قومی اسمبلی کے اسپیکر نے جمہوریت کی پاسداری کا برہم رکھا، ہم نے یہاں اسپیکر کو گریبان سے پکڑتے ہوئے دیکھا، مراد علی شاہ کا سوٹ بوٹ میں مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔پہلے نقاب میں بے نقاب کرتے تھے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمن شب تو دور ممبر شپ بھی نہیں دی گئی، کٹ موشن کی بات کا کوئی فائدہ نہیں،تنخواہیں بڑھ رہی ہیں مگر ڈویلپمنٹ کے اخراجات نہیں بڑھائے گئے،کل ہمارے لیڈر آف اپوزیشن پریس کانفرنس کرکے بجٹ کے حقائق سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاشی دہشتگردوں نے 8ہزار ارب سے زائد رقم لوٹ لی، حکومتی نمائندوں نے واضح کردیا ان کا سندھ کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا گیس بندش پرصنعتکاروں اور مزدوروں کیساتھ ملکر سخت احتجاج کا عندیہ

ایک ایم پی اے پورے سال اپنی بجٹ کی نمائندگی کرتا ہے، ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں، ایم کیو ایم نے بھی بجٹ مسترد کیا اور ہم نے بھی۔ احتجاج سب کا حق ہے،ایم کیوایم کا احتجاج کا انداز الگ اور ہمارا الگ تھا،سندھ حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کیخلاف عدالت جائیں گے،آج کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

Related Posts