سندھ کا نئے مالی سال کا 1477 ارب روپے کا بجٹ منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh approves Rs 1477 billion budget for new financial year

کراچی: سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کا 1477 ارب روپے کا بجٹ منظورکرلیا،اپوزیشن نے بجٹ میں دلچسپی لی نہ کوئی کٹ موشن جمع کرایا۔

اسپیکر سراج درانی نے اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی اوراپوزیشن کو بجٹ پر بحث اور کٹ موشن کیلئے 2 دن دیئے تاہم اپوزیشن نے بجٹ میں دلچسپی لی نہ کوئی کٹ موشن جمع کرایااور آج سندھ کا نئے مالی سال کا 1477 ارب روپے کا بجٹ منظورکرلیاگیا۔

ایم کیوایم کے رہنماؤں  کنور نوید جمیل اورمحمدحسین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسی شہر کیلئے تعلیم سے متعلق اسکیم نہیں ہے،شہری علاقوں کو قبضہ شدہ علاقے کی طرح ڈیل کیا جا رہا ہے ،کراچی کے نالوں پر کام کیلئے بھی وفاق فنڈز دے رہا ہے، ہم نے پورے بجٹ کا پوسٹ مارٹم کیاپیپلزپارٹی کی بجٹ میں معتصبانہ پالیسی نظر آئی،ہمارا احتجاج اپوزیشن لیڈر کے علم میں تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی بربادی کی داستان

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 1477 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا، سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں وفاق کے مقابلے دوگنا یعنی 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا جبکہ مزدور کی اجرت بھی 25 ہزار کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سندھ حکومت نے جائیداد کی خریدو فروخت ، کرائے نامے اور پاور آف اٹارنی کیلئے اسٹیمپ ڈیوٹی میں بھی کمی کردی ہے جبکہ غریبوں کیلئے 30 ارب 90 کروڑ کا خصوصی پیکیج بھی رکھا گیا ہے۔

Related Posts