شہر قائد میں بینک کا لاکر توڑ کر ڈھائی سو تولہ سونا چرالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے ایس بینک گلستان جوہر برانچ میں ملازمین و افسران کی انوکھی واردات، 55کروڑ کے زیورات غائب، مقدمہ درج
جے ایس بینک گلستان جوہر برانچ میں ملازمین و افسران کی انوکھی واردات، 55کروڑ کے زیورات غائب، مقدمہ درج

کراچی:کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع ایک نجی بینک میں ایک خاندان کا لاکر توڑکر نامعلوم ملزمان ڈھائی سو تولہ سے زائد سونے کے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں بینک انتظامیہ کیخلاف نقب زنی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 4 کی رہائشی ڈاکٹر انیتا قاضی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ انہوں نے زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بینک میں خاندان کا مشترکہ لاکر لیا تھا۔

جس میں خاندان کی خواتین کے تمام زیورات مشترکہ طور پر جمع کرکے رکھے گئے تھے۔ خاتون کے مطابق بدھ کی دوپہر وہ اپنا لاکر چیک کرنے کے لئے بینک آئی تھیں۔

بینک کے آفیسر جہانزیب خان کے ہمراہ جب چابی لے کر لاکرز روم میں گئیں تو دیکھا کے ان کا لاکر ٹوٹا ہوا تھا۔ جسے کسی ملزم یا ملزمان نے باقاعدہ طور پر آہنی اوزاروں سے کاٹا تھا۔

خاتون کے مطابق لاکر بالکل خالی تھا، جس میں سے ان کے تمام زیورات جو ڈھائی سو تولے سے زائد وزن کے ہیں، چوری کئے گئے تھے۔ایس ایچ او کلفٹن پیر شبیر حیدر کے مطابق خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ناکام، علاقہ مکینوں نے نوجوان ڈاکو پکڑ لیا، اسلحہ برآمد

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا تھا۔پولیس کے مطابق لاکر کس وقت کاٹا گیا اور واردات کب ہوئی اس کی تحقیقات کررہے ہیں، مقدمے میں بینک زمزمہ برانچ کی انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Related Posts