شہرقائد کے مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمد،اسپتال منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی:شہرقائد کے مختلف علاقوں سے 3لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدودگلشن اقبال بلاک 13D/2کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

جس کی شناخت 45 سالہ محمد اکمل کے نام سے ہوئے،لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،فوری طور پر وجہ موت سامنے نہیں آسکی۔

گڈاپ کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی،فوری طور پر وجہ موت اور شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

اس کی عمر 32 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔کورنگی سیکٹر33 ای میں واقع ایک گھر سے ایک روز پرانی لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے،تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی،تاہم پولیس نے تینوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد سردخانوں میں رکھوادی ہے

مزید پڑھیں: سٹی پولیس نے شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنیوالاڈیلر پکڑلیا، 66کلو چرس برآمد

Related Posts