پرائز بانڈز کی واپسی کیلئے اسٹیٹ بینک کاؤنٹربڑھائے، ڈیلرز ایسوسی ایشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی
اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی

کراچی:آل پاکستان پرائز بانڈز ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین فاروق نورانی نے کہا ہے کہ معیشت کو سہار ادینے والے انعامی پرائزبانڈ کا مستقبل کیوں خراب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا کہ 40ہزار روپے، 25ہزار روپے، 15ہزار روپے اور 7500 والے انعامی پرائز بانڈز کو واپس لینے کیلئے اسٹیٹ بینک کے کانٹر میں اضافہ کیا جائے۔

30 ستمبر سے قبل دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پرائز بانڈز کو باآسانی کیش کرایا جاسکے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن نے مشیر معیشت سے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے والے انعامی پرائز بانڈز دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

اب ان کو واپس کرانے کیلئے حکومت سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کر ے ورنہ اربوں روپے کے پرائز بانڈز ردی کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز8دن کیلئے بند

فاروق نورانی نے اسٹیٹ بینک اور معیشت کے نگرانوں سے درد مندانہ اپیل کی کہ ملک میں کار آمد چلنے والے 1500روپے، 750 اور 200 روپے والے انعامی بانڈز بند کرنے سے قبل آل پاکستان پرائز بانڈز ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سے مشورہ کیا جائے۔

Related Posts