کراچی:گیس کی قلت کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنزتقریباً8 دن کیلئے بند کر دیئے گئے ، صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی کا سلسلہ بحال نہ ہوسکا۔
سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز مرمت کے سبب ایس ایس جی سی نظام میں گیس قلت ہے۔گیس خود کفیل صوبہ سندھ میں ایک دو دن نہیں بلکہ تقریبا 8 دن کیلئے سی این جی بند ہوگئی، اور بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو ایل این جی ٹرمینلز سے بھی امپورٹڈ گیس کا بھی کوئی آسرا نہ مل سکا۔
سی این جی پمپس مالکان نے ڈسپنسرز پر چادریں لپیٹ دیں اور اب 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے کے رہائشی اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:4دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ