سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chairman PCB

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کاااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کاکہناتھا کہ سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے،دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ میں سب سے اہم ذمہ داری ہے جو دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل نمایاں کارکردگی دکھانے اور انتھک محنت کے نتیجہ میں ملا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Posts