پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی انداز سے شروع ہوا جو کاروبار کے اختتام تک قائم رہا اور 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہوگئی ۔ اس طرح پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48 ہزار 12.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج 407 پوائنٹس کے سرکل میں رہا ایک وقت میں انڈیکس کی آج کم ترین سطح 47 ہزار 964 ریکارڈ کی گئی۔

حصص کے بازار میں آج 83 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 کروڑ 87 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 357 ارب روپے ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 300 پوائنٹس سے 48 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا، تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts