ڈیپ فیک ٹیکنالوجی، فیس بک نے جعلی تصاویرکی حقیقت معلوم کرنے کا سافٹ وئیر تیارکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی، فیس بک نے جعلی تصاویرکی حقیقت معلوم کرنے کا سافٹ وئیر تیارکرلیا
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی، فیس بک نے جعلی تصاویرکی حقیقت معلوم کرنے کا سافٹ وئیر تیارکرلیا

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کی حقیقت معلوم کرنے کا سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 4 روز قبل فیس بک کے ماہرین نے دعویٰ کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی بنیاد پر کام کرنے والا سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے جو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کی حقیقت معلوم کرسکے گا۔

فیس بک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ تصاویر کس شخص نے کس وقت کسے بھیجیں جبکہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کلپس بالکل اصلی نظر آتے ہیں جنہیں دیکھ کر ماہرین بھی دھوکہ کھا سکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) نے بتایا کہ تال ہاسنر اور ژی ین نامی فیس بک سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کی مدد سے سافٹ وئیر تیار کیا جو ڈیپ فیک تصاویر کو پکڑ سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک تصاویر کی شناخت کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے پر ویڈیوز کی حقیقت معلوم کرنا بھی آسان ہوگا اور محققین اور متعلقہ افراد کو غلط معلومات، تصاویر اور ویڈیوز کی شناخت کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی جعلسازی کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی اور کمپیوٹر کے ذریعے سائبر کرائمز پر بھی قابو پانا ممکن ہوسکے گا۔

عام طور پر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تصویر کا ڈیجیٹل فنگر پرنٹ تبدیل کردیا جاتا ہے۔ فیس بک کے سافٹ وئیر کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز ایک نیٹ ورک سے گزاری جاتی ہیں جن میں تیاری کے عمل کے دوران رہ جانے والی خامیوں کا پتہ چلالیا جاتا ہے۔

عموماً ڈیجیٹل فوٹو گرافی میں فنگر پرنٹس کے استعمال کا مقصد ڈیجیٹل کیمرے کی شناخت ہوتا ہے جس سے تصویر یا ویڈیو بنائی جاتی ہے۔ قبل ازیں 2020ء میں مائیکرو سافٹ نے بھی ایک سافٹ وئیر کے ذریعے ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز کی شناخت کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے 5جی سے 50گنا تیز رفتار 6جی ٹیکنالوجی متعارف کرادی

Related Posts