فواد چوہدری نے الیکش اصلاحات پر اے پی سی بلانے کی تجویز مضحکہ خیز قرار دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کہہ چکے افغانستان کے امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں نہیں، فواد چوہدری
وزیراعظم کہہ چکے افغانستان کے امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن اصلاحات پر شہباز شریف کی اے پی سی بلانے کی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات پر گفت و شنید کیلئے حزبِ اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز دی تھی جس پر وزیرِ اطلاعات نے شدید تنقید کی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی پارلیمان کو بائی پاس کرکے اے پی سی بلانے کی تجویز کو مضحکہ خیز سمجھتے ہیں کیونکہ اس قسم کی فیصلہ سازی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کی جاتی ہے۔

شہباز شریف کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کا پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بننا افسوسناک ہے۔ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اے پی سی کا چورن بیچا جارہا ہے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا اے پی سی کا چورن نہیں بکے گا کیونکہ عوام حزبِ اختلاف کی اصلیت سے واقف ہوچکے ہیں۔ آپ لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکیں گے۔ اے پی سی کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اے پی سی کی تجویز پیش کی جس کی دونوں رہنماؤں نے مکمل حمایت کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو وزیرِ اعظم عمران خان نے کلین بولڈ کردیا ہے جو بجٹ پر کچھ نہیں بول سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کو عمران خان نے کلین بولڈ کردیا۔فواد چوہدری

Related Posts