عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی کے مبینہ قاتل گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی کے مبینہ قاتل گرفتار
عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی کے مبینہ قاتل گرفتار

کراچی :کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر کے قتل میں ملوث مبینہ سہولت کار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی گلشن معروف عثمان نے بتایا ہے کہ کراچی ایسٹ زون پولیس نے عثمان انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث سہولت کار سمیت ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

معروف عثمان نے بتایا ہے کہ ملزمان میں رستم خان، ابراہیم اور ذاکر شامل ہیں۔ گرفتار ملزم ذاکر کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا تھا اور ہر واردات کا 50 فیصد حصہ لیتا تھا۔ ملزمان نے عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کو قتل کرنے کے بعد بھی 3 وارداتیں کیں اور ان کی بھی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔

گلشن اقبال کے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے رستم نے ڈاکٹر ظاہر پر فائرنگ کی اور ابراہیم بنگالی موٹرسائیکل چلارہا تھا۔ ملزمان نے نشے کی حالت میں واردات کی۔

ایس پی معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش 22 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم ذاکر پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے۔ ملزمان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گاڑی نہ روکنے پر انھوں نے ڈاکٹر ظاہر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ملزمان کو سزا دلا کر مثال قائم کی جائے گی۔

جمعہ کو ترجمان یو آئی ٹی کے مطابق ڈائریکٹرعثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظاہرعلی سید ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگئے تھے۔ ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر خاتون پاکستان کالج کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوں نے ظاہر علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی۔ ڈاکٹر ظاہر کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

Related Posts