ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں۔خواجہ سراء کامی کا ایمان علی کے بیان پراظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں۔خواجہ سراء کامی کا ایمان علی کے بیان پراظہارِ افسوس
ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں۔خواجہ سراء کامی کا ایمان علی کے بیان پراظہارِ افسوس

مشہورومعروف ٹرانس جینڈر سماجی رہنما کامی سڈ نے اداکارہ ایمان علی کے خواجہ سراؤں کے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہیں، معاشرے کو اپنا طرزِ عمل بدلنا ہوگا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں خواجہ سراء رہنما کامی سڈ نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ کیوں لوگ ٹرانس جینڈرز کے خلاف عزت و احترام سے عاری اصطلاحات استعمال کرتے ہیں۔

سماجی رہنما کامی سڈ نے کہا کہ خدا کیلئے یہ بات سمجھیں کہ ہم سب کو دیگر افراد کی کمیونٹی اور جذبات کیلئے اپنی سوچ اور رویے بدلنا ہوں گے۔لوگ ہمیں کھسرا اور ہیجڑا کہہ کر پکارتے ہیں لیکن ہم اللہ کی مخلوق ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kami Sid (@kamisid_official)

انسٹا گرام پیغام میں کامی سڈ نے مزید کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں خواجہ سراء پیدا کیا ہے تو ہم اس کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں؟ اور آپ کھسرا ہونے کو معمول کی بات نہیں سمجھتیں کیونکہ آپ اپنی زندگی خاتون کی حیثیت سے گزار رہی ہیں۔

کامی سڈ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ان اصطلاحات کو ہتکِ عزت کیلئے کیوں استعمال کرتے ہیں۔ خدا کیلئے اپنی سوچ بدلیں اور دیگر افراد اور ان کے احساسات کو سمجھیں تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ اداکارہ متھیرا نے بھی ایمان علی کے تبصرے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

معروف اداکارہ متھیرا نے کہا کہ کھسرا اور ماسی جیسے الفاظ کو لوگ دوسروں کی ہتک کیلئے کیوں استعمال کرتے ہیں، مجھے معلوم نہیں۔ ایمان بہت خوبصورت خاتون ہیں اور انہیں ذہنی طور پر مدد کی ضرورت ہے لیکن تمام لوگ یہ اصطلاحات ہتک کیلئے استعمال نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ماڈل سے اداکارہ بننے والی ایمان علی اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کیلئے فوٹوشوٹ کروایا۔

فلم میں فیروز خان، فرحان سعید، سونیا حسین، اور امام علی مرکزی اداکار کے طور پر دکھائے گئے ہیں۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہوچکا تھا۔ مداحوں نے فلم کی ریلیز کا انتظار شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: ایمان علی اور فرحان سعید کی پر کشش تصاویر وائرل

Related Posts