پاک چین دوستی کے 70 برس مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاک چین دوستی کے 70 برس مکمل ہونے پر نیا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے کے ماحول اور عالمی تناظر میں تغیروتبدل کے باوجود پاک چین تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین سے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال کی تکمیل پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین قیادت کی انتھک کاوشوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو آپریٹو شراکت داری میں بدل چکے ہیں۔

تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ پاک چین تعلقات کے 70 سال کی یادگار کے طور پر سکے کی ڈی نومینیشن 70 روپے رکھی گئی ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین تعلقات دونوں ممالک کے الگ الگ مفادات سے بالاتر ہیں۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اہم اسٹرٹیجک، معاشی و ترقیاتی اہداف کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاک چینی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا باعث بنا جو دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

یادگاری سکوں سے متعلق کچھ حقائق

اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایکسچینج کاؤنٹر سے پاک چین دوستی کا یادگاری سکہ 11 جون سے دستیاب ہوگا۔ سکے کی شکل دائروی ہے جس میں 30 ملی میٹر قطر، 13 گرام وزن اور 13 گرام قطر کے حصے پر اسٹرل لگا ہوا ہے جس میں کپرونکل دھات کے مشمولات شامل ہیں جس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل کی دھاتیں ہیں۔

 عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر10 روپے مالیت کا یادگاری سکہ اکتوبر 2009ء میں جاری کیا گیا جبکہ دوسرا سکہ مئی 2011ء میں پاک چین سفارتی تعلقات کے آغاز کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر جاری کیا گیا۔

تیسرا سکہ 2015ء میں پاک چین فرینڈلی ایکسچینج ائیر کے موقعے پر جاری کیا گیا۔ پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے جبکہ سی پیک دوستی کی بنیاد مضبوط کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں، آرمی چیف