صبا قمر کا ماضی میں ریلیز کی گئی فلم میں اداکاری پر پچھتاوے کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر کا فلم میں اداکاری کے جوہر دِکھانے کے بعد پچھتاوے کا اظہار
صبا قمر کا فلم میں اداکاری کے جوہر دِکھانے کے بعد پچھتاوے کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں کی گئی ایک فلم میں اداکاری پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فیچر فلم کو ٹیلی فلم بتا کر دھوکا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ 8969 کے نام سے میں نے ایک پراجیکٹ کیا جس کی آفر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ ٹیلی فلم ہے لیکن بعد میں فلم سازوں نے مجھے دھوکا دیا۔

معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ بعد میں ٹیلی فلم کہہ کر دیا جانے والا پراجیکٹ فیچر فلم کی صورت میں ریلیز کردیا گیا۔ اس سے قبل بالی ووڈ کی فلم سائن کرنے کی خبر میڈیا پر پھیل چکی تھی۔

قبل ازیں 2016 میں منظرِ عام پر آنے والی 8969 وہ پاکستانی تھرلر فلم ہے جس کی ہدایات عظیم سجاد نے دیں اور صبا قمر کے ہمراہ، حسین ٹوانہ، صدف، انعم گوہر اور علی جبران خان نے بھی فلم میں اداکاری کی جو 2دسمبر کواے جے میڈیا پراڈکشنز کے بینر تلے ریلیز ہوئی۔ 

اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں پروڈیوسرز کے پاس گئی اور فلم کی ریلیز روکنے کی درخواست کی اور کہا کہ جتنا پیسہ خرچ ہوا ہے، مجھ سے لے لیں۔ آپ نے فلم پر 5 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، مجھ سے 10 لاکھ لے لیں لیکن اسے فلم کے طور پر ریلیز نہ کریں۔

اس کے باوجود فلم ریلیز کی گئی جس سے صبا قمر کی شہرت کو نقصان پہنچا کیونکہ فلم بینوں کی کثیر تعداد اس سے لاعلم رہی۔ صبا قمر آج کل نئے ڈرامے تمہارے حسن کے نام میں اداکاری کر رہی ہیں جس میں عمران عباس بھی جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے کی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی گئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران عمران عباس نے صبا قمر کے ڈرامے تمہارے حسن کے نام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کا موضوع بہت اچھا اور اچھوتا ہے جو آج کل کیے جانے والے ڈراموں سے بالکل مختلف ہے جس میں پہلی بار مجھے صبا قمر کے ساتھ اداکاری کا موقع میسر آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ملک بھر میں سوشل میڈیا ٹرینڈ کے متعلق پاکستانی عوام کی شرافت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اتنی شریف ہے جتنا کہ ظاہر کیا جاتا ہے تو نیٹ فلکس کا 18پلس شو ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں ہے؟

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے پیغام میں گزشتہ ماہ ڈرامہ سیریل چیخ کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام تو ہماری بہت شریف ہے پھر یہ ٹرینڈنگ میں نمبر 1 پر کیوں ہے؟

مزید پڑھیں: صبا قمر نے ٹاپ ٹرینڈ کیلئے عوام کی شرافت پر سوالات اٹھا دئیے

Related Posts