پرندوں کی خوراک عام افراد کی قوت خرید سے باہر، باجرا 100روپے فی کلو میں فروخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرندوں کی خوراک عام افراد کی قوت خرید سے باہر، باجرا 100روپے فی کلو میں فروخت
پرندوں کی خوراک عام افراد کی قوت خرید سے باہر، باجرا 100روپے فی کلو میں فروخت

کراچی:مہنگائی کا جن کنٹرول سے باہر ہونے سے پرندوں کی خوراک بھی عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہونے سے پرندوں کو بھی خوراک کے حصول میں دشواری ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چڑیوں کا باجرا جو ایک ہفتے پہلے تک 40سے 45روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا باجرے نے ڈبل ٹاپ لگادیا۔

اب باجرا 100فیصد مہنگا ہوکر 90سے 100روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے باجرے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد باجرا عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوگیا۔

اس لئے شہر کے وہ مقامات جہاں شہری پرندوں کو باجرا دیا کرتے تھے وہاں باجرا نہیں پھینک رہے سخت گرمی میں پرندوں کو خوراک کے حصول میں دشواری ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مافیا نے باجرے کی سپلائی بند کردی ہے،مارکیٹ میں باجرے کی قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی بحال ہونے کے بعد قیمتیں اپنے پرانے والے ریٹ پر آجائیں گی، جبکہ بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑھی ہوئی قیمتیں واپس اپنی پرانی قیمتوں پر آنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی عالمی وباء کے دوران پاکستان نے کینو کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

Related Posts