پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومتی دور کی تکمیل کے بعد سے عام آدمی کی آمدنی مسلسل کم اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت کا فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعدادوشمار استعمال کرنے کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی پی پی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کاسندھ میں پانی ،بجلی اورگیس کے بحران کیخلاف دھرنا،قراردادیں منظور

اس موقع پر انہوں نے حکومتی دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا اور صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا اور عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعووں پر کیسے مطمئن ہوں کہ صرف اس ایک سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے بتایا کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 60 فیصد تک کے اضافے کا فائدہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ نے اٹھایا ہے۔

Related Posts