عالمگیر خان کے حلقے NA-243میں وزیر اعظم کے خصوصی فنڈسے 69میگا پراجیکٹس پر کاموں کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا حلقہ NA-243، اس حلقے پر وزیر اعظم عمران خان جیتے تھے، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنی چھوڑی اور ضمنی انتخابات میں عالمگیر خان اس سیٹ کو جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس حلقے میں وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی (ایس ڈی جی) فنڈز کے ذریعے 69 پراجیکٹس پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت کرکٹ اکیڈمی اور 2فیملی پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔

جبکہ ہزارہ گوٹھ روڈ کی تعمیر، ذکر یاگوٹھ جوہر بلاک 10 قلندر آباد واٹر لائن، پمپنگ اسٹیشن،شانتی نگر واٹر لائن، بلاک 4 کی سڑک کا کام، ہجری روڈ کی تعمیر، سندھ آباد روڈ کی تعمیر اور سیوریج لائن،غازی فاؤنڈیشن کے قریب بلاک 3 گلشن نالہ تعمیر اور روڈ کی تعمیر ہوگی۔

اس کے علاوہ جوہر بلاک 2 کرکٹ گراؤنڈ،افنان ڈوپلیکس کے پیچھے سڑک کی تعمیر، پہلوان گوٹھ پیور،المصطفی سے حق باہو روڈ کی تعمیرات، بہادر آباد روڈ کی تعمیر سی پی بارار سوسائٹی،بلوچ گوٹھ واٹر لائن اور روڈ کی تعمیر،کامران چورنگی قلندر آباد روڈ کی تعمیر جوہر بلاک 10 جو سڑک بارش کے باعث تباہ ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، کسی بھی حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ملک مشکل حالات سے نکل آیا، اگلےسال شرح نمو مزید بہتر ہوگی، وزیراعظم

Related Posts