پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے سخت ایس او پیز، کیا کورونا نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کردیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے سخت ایس او پیز، کیا کورونا نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کردیا؟
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے سخت ایس او پیز، کیا کورونا نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کردیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے سخت ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں جس پر بعض شائقین کا کہنا ہے کہ کورونا نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کردیا ہے۔ اس تاثر میں کتنی صداقت ہے، آئیے حقائق کی بنیاد پر جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان کی بجائے ابوظہبی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کی روک تھام کیلئے سخت ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جن کے تحت جس ہوٹل میں کھلاڑی ٹھہریں گے، وہاں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔

کورونا وائرس کے عام پروٹوکولز اور بڑی خلاف ورزی 

عالمی وباء کورونا کی روک تھام کیلئے ماسک پہننا، سماجی فاصلے کا اہتمام اور ہاتھوں کو بار بار دھونا عام طور پر مروجہ ایس او پیز شمار کی جاتی ہیں لیکن اگر کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف نے ماسک نہ پہنا تو یہ بڑی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

یہی نہیں بلکہ اگر بی بی آئی ایم طلب کرے تو علامات فراہم کرنا اور کورونا وائرس میں مبتلا انسان سے ملاقات سنگین غلطی شمار کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کو سرزنش اور میچ فیس کاٹنے سمیت دیگر سزائیں دی جاسکیں گی۔

جو کھلاڑی کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑائے گا اس کے خلاف ایک سے 5 میچز کھیلنے تک کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے جبکہ پی ایس ایل میں 20 میچز تاحال باقی ہیں جن کا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ابوظہبی اور پاکستان میں کھلاڑیوں کی صورتحال

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے فیصلے کے تحت سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ہوں گے جس کیلئے منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ متعدد غیر ملکی اور قومی کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے اور بعض آج کراچی سے روانہ ہوچکے ہیں۔

مثال کے طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے موجودہ کپتان سرفراز احمد سمیت 6 افراد کراچی سے کوئٹہ کیلئے اڑان بھر چکے۔ ذیشان اشرف اور زید عالم بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی آج کراچی کے قائدِ اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خلیجی پرواز کے ذریعے بحرین کے راستے ابوظہبی کی جانب روانہ ہوئے۔ عمر امین، محمد عمران اور آصف آفریدی سمیت 7 افراد تاحال ویزہ جاری ہونے کے انتظار میں ہیں۔

پی ایس ایل کا شیڈول جاری کرنے میں تاخیر کیوں؟ 

آج یہ خبر بھی سامنے آئی کہ پی ایس ایل کا شیڈول جاری کرنے میں مزید تاخیر ہوگی اور کرکٹرز اور براڈ کاسٹرز ٹکڑوں کی صورت میں ابوظہبی پہنچیں گے جس سے صورتحال مزید مخدوش ہوگئی۔

رواں برس پی ایس ایل 6 کیلئے 26 مئی کے روز لاہور اور کراچی سے کرکٹرز، معاون اسٹاف اور پی سی بی حکام کو روانہ ہونا تھا تاہم دونوں شہروں سے چارٹرڈ طیارے 27 مئی کے روز اڑان بھرنے میں کامیاب ہوئے۔

مجموعی طور پر 25 سے زائد افراد ویزے نہ ملنے کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔ اتوار کی صبح سرفراز احمد سمیت 10 افراد لاہور اور کراچی میں تکنیکی مسائل کے باعث ائیرپورٹ سے واپس آگئے اور اڑان نہ بھر سکے، تاہم آج سرفراز احمد روانہ ہوگئے ہیں، جیسا کہ قبل ازیں بیان ہوچکا۔ 

کیا کورونا نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کردیا؟

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پی ایس ایل کا مزہ واقعی کرکرا کردیا ہے کیونکہ تماشائی پہلے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر براہِ راست میچ کا لطف اٹھایا کرتے تھے جس کی کوئی صورت پی ایس ایل کے میچز میں پہلے بھی نظر نہیں آئی تھی اور بقیہ میچز میں تو پروٹوکولز مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے کھلاڑی، پی سی بی کا اسٹاف اور متعلقہ حکام اس حقیقت کو سمجھیں کہ جان کی حفاظت کھیل سے زیادہ اہم ہے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ 

Related Posts