میں نے ٹانگوں پر ٹیٹو بنوائے، اگلی بار کھوپڑی بنواؤں گی۔ارمینا خان کا ناقدین کو جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں نے ٹانگوں پر ٹیٹو بنوائے، اگلی بار کھوپڑی بنواؤں گی۔ارمینا خان کا طنز

اکثر و بیشتر مداحوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی فنکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ اگر میں نے ٹانگوں پر ٹیٹو بنوائے ہیں تو اگلی بار کھوپڑی بھی بنواؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارمینا خان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانگوں پر موجود نقش و نگار ٹیٹوز نہیں ہیں، کچھ لوگوں کی غلط فہمی دور کرنا چاہتی ہوں۔

گزشتہ روز شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ ارمینا خان نے کہا کہ بچو! یہ وہ ٹیٹوز ہیں جو کچھ لوگوں نے میری ٹانگوں پر دیکھنے کا دعویٰ کیا۔ تصویر میں ٹیٹوز ان کے ہاتھ پر نظر آئے۔ 

قبل ازیں اداکارہ ارمینا خان اپنے شوہر کے ہمراہ انگلینڈ میں پبلک سروس سے متعلق سرٹیفکیٹ وصول کرتی نظر آئیں۔ تصویر کو دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ انہوں نے ٹانگوں پر ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔

تاہم اداکارہ ارمینا خان نے اس سلسلے میں وضاحت سے انکار کرتے ہوئے مداحوں کو نصیحت کی کہ اگر میری تصویر پسند نہیں آئی تو مجھے فالو کرنا چھوڑ دیں۔ ایک مداح نے مزاحیہ جملہ بھی ارسال کیا جسے ارمینا نے شیئر کردیا۔ 

ایمان نامی سوشل میڈیا صارف نے ارمینا خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے خیالات سے اتفاق ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ آپ اس پر بات کرنا پسند کرتی ہیں، لوگوں کو آپ پر بے جا تنقید کا کوئی حق نہیں۔ارمینا خان نے کہا کہ آپ کے پیغام سے میرا پورا دن خوشگوار گزرے گا۔ 

قبل ازیں ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا ارمینا کی ٹانگ پر ٹیٹو بنا ہوا ہے؟ اگر نہیں تو وہ کیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، میں ٹیٹوز سے پوری طرح ڈھکی ہوئی ہوں۔ اگلی بار ایک کھوپڑی بھی بنوالوں گی۔ 

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1397482498393874432

تاہم انسٹا گرام اسٹوری پر ارمینا خان نے وضاحت کی کہ ٹانگوں پر ٹیٹوز نہیں بنائے گئے بلکہ وہ دراصل اسٹاکنگز (لمبے موزے) تھے جن پر پھول بنے ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینا خان کی سوشل میڈیا پر جنگ شدت اختیار کرگئی، اداکارہ نے الزام لگایا کہ شنیرا نے ان پر تنقید کی اور جب ان سے وہ بیان ہٹانے کا کہا گیا تو انھوں نے بلاک کردیا۔

گزشتہ برس دونوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے چھپکلی سے ڈرنے سے متعلق پوسٹ شیئرکی۔ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر لگائی اور لکھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے۔

مزید پڑھیں: چھپکلی پر تکرار، شنیرا اکرم نے ارمینا خان کو بلاک کردیا

Related Posts