جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 85 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 34 لاکھ 99ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 85 لاکھ 28ہزار 40افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 34 لاکھ 99ہزار 712 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا سے متاثرہ 95 ہزار 773افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 49لاکھ 75 ہزار 778ہے۔1 کروڑ 48لاکھ 80ہزار 5مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
مجموعی طور پر 15 کروڑ 52 ہزار 550افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 39لاکھ 47ہزار 189 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 71لاکھ 57 ہزار 795افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 5 ہزار 208 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کے باعث3 لاکھ 11 ہزار 421افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 61لاکھ 95ہزار 981افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 52ہزار224انتقال کر گئے۔
متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، جرمنی نویں جبکہ اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار 576 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار 465 شہری انتقال کر گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 65 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 29لاکھ 43 ہزار 620ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق
پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ قبل ازیں وباء کی انتہائی خراب صورتحال اور سخت فضائی پابندیوں کے باعث ممبئی سے آنے والی پرواز صرف ایک مسافر سوار کرکے دبئی پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن کے بوئنگ طیارے 777 میں 200 سے 350 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے لیکن حیران کن طور پر اس پرواز میں صرف ایک مسافر چارٹر طیارے کا مزہ لیتے ہوئے ممبئی سے دبئی پہنچا۔
مزید پڑھیں: کورونا کے اثرات، جہاز صرف ایک مسافر کو لیکر دبئی پہنچ گیا